نواز شریف کی نااہلی کی مدت ، خواجہ حارث اور ججز میں دلچسپ مکالمہ، صورتحال نیا رخ اختیار کرگئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 13 ستمبر 2017 12:41

نواز شریف کی نااہلی کی مدت ، خواجہ حارث اور ججز میں دلچسپ مکالمہ، صورتحال ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 13ستمبر 2017ء) : نواز شریف کی نا اہلی کی مدت تا حیات ہے ۔ شریف خاندان کے وکیل خواجہ حارث کے سوال پر ججز کا دلچسپ جواب ،معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا۔تفصیلات کے مطابقشریف خاندان نے پانامہ کیس فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کی تھی جس پر عدالت نے اس اپیل کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے لارجر بینچ تشکیل دے دیا تھا۔

سپریم کورٹ کے لارجر بینچ نے چیف جسٹس کی سربراہی میں پانامہ کیس فیصلے پر نظر ثانی درخواست پر پہلی سماعت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نواز شریف نا اہلی کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے معزز جج صاحبان کا کہنا تھا کہ اکثریتی فیصلے میں مختلف وجوہات پر سابق وزیر اعظم،میاں محمد نواز شریف کو نا اہل قرار دیا گیا۔میاں محمد نواز شریف کی نا اہلی 62ون ایف پر ہوئی۔

اس پر شریف خاندان کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت سے پوچھا کہ کیا دو مختلف وجوہات پر 62ون ایف لگایا جا سکتا ہے۔کیا 62ون ایف کے تحت نواز شریف کی نا اہلی تا حیات ہے ۔اس پر ججز نے کہا کہ فیصلے میں یہ کہا ں لکھا ہے کہ نا اہلی تا حیات ہے۔اس موقع پر جسٹس اعجاز افضل کا خواجہ حارث سے کہنا تھا کہ تا حیات نا اہلی کے لیے ہمیں آپکی معاونت درکار ہو گی۔

متعلقہ عنوان :