ہرشوردھان نے فلم ’’فرضی ‘‘ میں کام کرنے سے انکار کر دیا

بدھ 13 ستمبر 2017 13:17

ہرشوردھان نے فلم ’’فرضی ‘‘ میں کام کرنے سے انکار کر دیا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2017ء) بالی وڈ اداکار ارجن کپور کے کزن ہرشوردھان نے بھی فلم ’’فرضی ‘‘ میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی زرائع کے مطابق راج اینڈ ڈی نے اپنی فلم ’’فرضی ‘‘ کے لئے ارجن کپور کو مرکزی کردار کے لئے کہا جس پر ارجن کپور نے اپنے کزن ہرشوردھان کے نام پر غور کرنے کا مشورہ دیا اور اب خبریں سامنے آرہی ہیں کہ ہرشوردھان نے بھی فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے تاہم کام نہ کرنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

متعلقہ عنوان :