سعودی عرب، ریاست کی سب سے طویل ریلوے لائن دسمبر سے کام کرنے کے لئے تیار

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 13 ستمبر 2017 13:09

سعودی عرب، ریاست کی سب سے طویل ریلوے لائن دسمبر سے کام کرنے کے لئے تیار
حائل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 ستمبر 2017ء) دنیا کی سب سے طویل ریلوے لائنوں میں سے ایک دسمبر 24 کو سعودی عرب میں شروع ہو گی، جس سے دو ملین سے زائد لوگوں کو سفری سہولت فراہم کرنے کا خواب پورا ہو سکے گا. 2،750 کلومیٹر طویل یہ ریلوے لائن ریاض کو گریات کے شمالی علاقے سے ملائے گی جسکی تعمیر میں 10 ارب سعودی ریال لاگت آئی ہے۔ سعودی ریلوے کمپنی کے ایک اہلکار نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئےکہا کہ یہ ریلوے لائن ریاست کے شمالی علاقوں میں رہنے والوں کو کسی خواب کے پورا ہونے کا احساس کرائے گی۔

ٹرین ریاض سے شروع ہو گی اور مجمعۃ ، حائل ، قاسم ، ال جواف سے ہوتی ہوئی گریات پر ختم ہو گی ۔ 2 ٹرینوں سے دن اور رات کے وقت میں کام لیا جائے گا۔ اس نئی ٹرین کے کام کرنے سے ریاض سے گریات سفر کرنے کا فاصلہ 13 گھنٹے سے کم ہو کر 8 گھنٹے ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

دن میں کام کرنے والی ٹرین کی لمبائی 280 کلومیٹر ہو گی اور وہ دو انجنوں پر مشتمل ہو گی۔ اس کے علاوہ اس میں کاروباری طبقے کے مسافروں کے لئے 3 کوچز اور اکانومی کلاس کے مسافروں کے لئے 4 کوچز سمیت کل 9 کوچز ہیں۔

ٹرین میں 444 مسافر سفر کر پائیں گے اور 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔ جبکہ رات میں چلنے والی ٹرین کی لمبائی 333 کلومیٹر ہو گی اور اس میں 13 کوچز ہوں جن میں 3 اکانومی کلاس ، 1 کاروباری مسافروں کے لئے ، 3 سونے کے لئے ،4 گاڑیوں کو منتقل کرنے کے لئے اور ایک کوچ کھانے پینے کی اشیاء اور سازوسامان کے لئے مختص ہوں گے۔ مزید یہ کہ اس ٹرین میں 377 مسافر سفر کر پائیں گے اور ٹرین 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔

متعلقہ عنوان :