پہلا ٹی ٹونٹی : حسن علی کے یارکر سے ڈیرن سیمی زمین بوس

بدھ 13 ستمبر 2017 13:33

پہلا ٹی ٹونٹی : حسن علی کے یارکر سے ڈیرن سیمی زمین بوس
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13ستمبر۔2017ئ)پاکستان اور ورلڈ الیون کے مابین آزادی کپ میں گزشتہ رات کھیلنے گئے پہلے ٹی ٹونٹی میچ کے دوران قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر حسن علی کے یارکر نے ورلڈ الیون کے ویسٹ انڈین آل راﺅنڈر ڈیرن سیمی کو زمین بوس کردیا ۔

(جاری ہے)

قذافی سٹیڈیم ، لاہور میں کھیلے گئے اس مقابلے میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 197رنز بن کر ورلڈ الیون کو جیت کے لیے 198رنز کا ہدف دیا ، میچ کے آخری اوور میں ورلڈ الیون کو جیت کے لیے 34رنز درکار تھے ، ڈیرن سیمی نے حسن علی کو پہلی گیند پر چھکا رسید کیا جس کے بعد حسن علی نے کسی ایڈونچر سے گریز کرتے ہوئے اگلا گیند ان سوئنگ یارکر کیا جسے کھیلتے ہوئے ڈیرن سیمی اپنا توازن کھو کر گر گئے،سابق ویسٹ انڈین کپتان نے زمین پر گرے گرے ہی حسن علی کو اس شاندار گیند پر شاباش دی اور حسن نے بھی انہیں اٹھنے میں مدد دی ۔

 

پہلا ٹی ٹونٹی : حسن علی کے یارکر سے ڈیرن سیمی زمین بوس