خیبرپختونخوا میں 4 سو پرائمری سکول تعمیر،

ایک سو مرمت کئے جائیں گے

بدھ 13 ستمبر 2017 13:53

خیبرپختونخوا میں 4 سو پرائمری سکول تعمیر،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2017ء) خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت صوبے بھر میں 4 سو پرائمری سکول قائم کرے گی۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق خیبرپختونخوا کے ایلیمنٹری اور سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ حکومت صوبہ بھر میں مزید 4 سو پرائمری سکول قائم کرے گی جن کی تعمیر پر ایک ارب 35 کروڑ لاگت آئے گی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق مذکورہ سکول سائنس لائبریری، سولر سسٹم، جدید فرنیچر، کمپوٹر اور پینے کے صاف پانی کی سہولیات کے حامل ہوں گے۔ پروگرام کے مطابق ایک سو پرائمری ،مڈل اور ہائی سکولوں کی مرمت کے بعد اپ گریڈنگ کی جائے گی تاکہ بچوں کو اعلی معیار کی تعلیم دی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :