اجمیر شریف میں ایک خاندان کے پاس قرآن پاک کا سب سے نادر اور نایاب نسخہ موجود

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 13 ستمبر 2017 13:42

اجمیر شریف میں ایک خاندان کے پاس قرآن پاک کا سب سے نادر اور نایاب نسخہ ..
بھارت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 ستمبر 2017ء): بھارتی شہر اجمیر شریف میں قرآن پاک کا سب سے نایاب اور نادر نسخہ دریافت ہوا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اجمیر شریف کے رہائشی ایک خاندان کے پاس مسلمانوں کی مذہبی کتاب قرآن پاک کا ایک نایاب اور نادر نسخہ موجود ہے۔

(جاری ہے)

دنیا بھر میں اس نسخے کو سائنس کے اعتبار سے سائز میں سب سے چھوٹا ہونے کا دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے۔ اجمیر شریف کے رہائشی اس خاندان کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس یہ نسخہ گذشتہ کئی دہائیوں سے موجود ہے جسے خاندان کے سب افراد نہایت عقیدت اور احترام سے رکھتے ہیں۔ مسلمان اور یہاں تک کہ ہندو بھی اس نادر نسخے کی زیارت کرتے ہیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق اس نادر نسخے کو گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں پیش کیا جائے گا۔