ہاشم آملا کے پاکستان مداح کا اظہار محبت کے اظہار کیلئے انوکھا اقدام

بدھ 13 ستمبر 2017 13:43

ہاشم آملا کے پاکستان مداح کا اظہار محبت کے اظہار کیلئے انوکھا اقدام
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13ستمبر۔2017ئ) سابق جنوبی افریقی کپتان ہاشم آملا جتنے اچھے بلے باز ہیں اس سے زیادہ کہیں اچھے انسان ہیں اور اسی وجہ سے دنیا بھرکی طرح پاکستان میں بھی ان کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے جو طرح طرح سے ان کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کرتی ہے ۔

(جاری ہے)

کراچی میں مقیم ہاشم آملا کے ایک مداح کاشف نے ہاشم آملا سے اپنی محبت کا انوکھا اظہار کرتے ہوئے ان کی تصاویر سے اپنی گاڑی کوبھررکھا ہے اور باریش بلے باز 100سے زائد تصاویر ان کی گاڑی پر چسپاں ہیں جسے لے کر وہ شہر بھر میں گھومتے پھرتے رہتے ہیں ، مذکورہ شہری کا کہنا تھا کہ ہاشم آملا ان کے پسندید ہ کھلاڑی ہیں جن سے محبت کا اظہار کرنے کے لیے انہوں نے یہ انوکھا طریقہ اپنایا ہے ، ان کی خواہش کہ آملا کراچی آکر ان کی گاڑی میں بیٹھیں اور وہ انہیں پورا کراچی دکھائیں اور اگر اس کے بعد اگر آملا چاہیں تو ان کی گاڑی لے جاسکتے ہیں ۔