ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی نے حالیہ افواہوں سے انکار کر دیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 13 ستمبر 2017 13:46

ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی نے حالیہ افواہوں سے انکار کر دیا
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 ستمبر 2017ء) کیااگر کوئی آپ سے آ کے کہے کہ ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی ہوا اور پانی کے لئے چارج کر رہی ہے تو کیا آپ یقین کریں گے؟؟  سوشل میڈیا پر ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی سے متعلق افواہیں ہیں کہ کمپنی جلد ہی سروس سٹیشنز پر ہوا اور پانی کے آلات کے لئے چارج کرنا شروع کر دے گی۔

(جاری ہے)

لیکن ایڈنوک نے اپنے سرکاری ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ وہ سروس سٹیشنوں پر ہوا اور پانی کی سہولیات کو اپ گریڈ کر رہے ہیں لیکن انکا ان سہولیات کے لیے چارج کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ تیل کی تقسیم کی اس کمپنی نے واضح کیا کہ ان کا خدمات کے لئے چارج کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے.


متعلقہ عنوان :