مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں کے دھاوے جاری

یہودی آباد کاراسرائیلی فوج ،پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ،مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی

بدھ 13 ستمبر 2017 14:35

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء) مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کے دھاوے جاری ہیں۔ گزشتہ روز57 یہودی آباد کاراسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور قبلہ اول میں گھس کر نام نہاد مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئی۔

(جاری ہے)

ادھر گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کی تعمیر ومرمت کی ذمہ دار کمیٹی کے رکن اور فلسطینی محکمہ اوقاف کے ایک عہدیدار محمود عناتی کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیاہے۔دو روز قبل بھی اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کی تعمیراتی کمیٹی کے رکن انس الدباغ کو حراست میں لے لیا تھا۔ صہیونی پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ الدباغ نے ایک پولیس اہلکار کو گالیاں دی تھیں جس کے بعد اسے حراست میں لے لیا گیا۔ بعد ازاں انس الدباغ کو 15دن کیلئے قبلہ اول سے بے دخل کردیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :