فلیگ شپ ریفرنس، میاں محمد نواز شریف کو 19ستمبر کو پیش ہونے کا حکم

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 13 ستمبر 2017 14:22

فلیگ شپ ریفرنس، میاں محمد نواز شریف کو 19ستمبر کو پیش ہونے کا حکم
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 13ستمبر 2017ء) :احتساب عدالت اسلام آباد نے فلیگ شپ ریفرنس کے سلسلے میں سابق نااہل وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو حسن اور حسین نواز سمیت 19ستمبر کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیب نے اسحاق ڈار سمیت شریف خاندان کے خلاف 4ریفرنسز احتساب عدالت اسلام آباد میں دائر کر رکھے ہیں۔جس میں سے فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت مقرر کر لی گئی ہے۔ سماعت احتساب عدالت کے جج جسٹس محمد بشیر کریں گے ۔اس سلسلے میں عدالت نے ریفرنس میں نامزد ملزمان میاں محمد نواز شریف اور انکے دونوں بیٹوں حسن نواز اور حسین نواز کو 19ستمبر کو پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے ۔ احتساب عدالت نے نامزد ملزما ن کو نوٹس جاری کر دیا۔

متعلقہ عنوان :