قومی اسمبلی اجلاس، کارہائے منصبی‘ اختیارات‘ قیود و شرائط بل پر غور اپوزیشن کی درخواست پر موخر

بدھ 13 ستمبر 2017 14:42

قومی اسمبلی اجلاس، کارہائے منصبی‘ اختیارات‘ قیود و شرائط بل پر غور ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2017ء) قومی اسمبلی نے کارہائے منصبی‘ اختیارات‘ قیود و شرائط بل پر غور اپوزیشن کی درخواست پرموخر کردیا۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ محاسب اعلیٰ کے کارہائے منصبی‘ اختیارات‘ قیود و شرائط کا تعلق پی اے سی سے ہے۔ اس کو فی الوقت ملتوی کردیا جائے۔

(جاری ہے)

پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد افضل خان نے کہا کہ قائد حزب اختلاف کا ہمیں بہت احترام ہے۔ وزیر قانون نے کہا کہ بل کمیٹی سے ہو کر آیا ہے اور آئین اور قانون کے مطابق ہے۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ‘ سید غلام مصطفی شاہ‘ عبدالرشید گوڈیل جائزہ لے چکے ہیں۔ نوید قمر نے کہا کہ بل پر کمیٹی کی رپورٹ میں بعض امور شامل نہیں ہیں۔ قائد حزب اختلاف کی درخواست جائز ہے‘ بل کو ملتوی کیا جائے۔ وزیر قانون زاہد حامد نے کہا کہ بل کو ملتوی کردیا جائے۔