دنیا بھر کے ماہرین نے پاکستانی کپاس کوگلابی سنڈی فری قرار دے دیا، رانا افتخار محمد

بدھ 13 ستمبر 2017 14:48

دنیا بھر کے ماہرین نے پاکستانی کپاس کوگلابی سنڈی فری قرار دے دیا، رانا ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2017ء) انجمن کاشتکاراں پنجاب کے صدر رانا افتخار محمد نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے ماہرین نے پاکستانی کپاس کوگلابی سنڈی فری قرار دے دیا ہے جس سے اب پاکستان کی کپاس کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ گلابی سنڈی خطرنا ک کیڑا ہے لیکن ہمارے ماہرین نے بہت محنت سے اس پر قابو پالیا ہے ، پاکستان دنیا میں کپاس پیداکرنے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے اور ملکی مجموعی پیداوار کا قریباً 80 فیصد پنجاب میں پیدا ہوتا ہے۔

کپاس اور اس کی مصنوعات کے ذریعے ملک کو کثیر زرمبادلہ بھی حاصل ہوتاہے،کپاس حساس فصل ہونے کی وجہ سے مون سون بارشوں اور ہوا میں موجود نمی سے زیادہ متاثر ہوتی ہے کیونکہ کپاس کی فصل کیلئے مناسب وقت پر بارش کاہونا مفید ہوتا ہے مگر زیادہ مقدار میں غیر ضروری بارشیں فصل کی پیداوار پر منفی اثرات مرتب کرتی ہیں ۔

(جاری ہے)

ا س سال کپاس کی بہتر نگہداشت کیلئے مقامی الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے ذریعے چھوٹے کاشتکاروں کو زرعی ماہرین کی تیار کردہ جدید سفارشات سے آگاہی فراہم کی جارہی ہے۔

ستمبراور اکتوبرمیں موسم میں نمی بڑھ جانے کی وجہ سے کپاس کی فصل میں گلابی سنڈی اور لشکری سنڈی کے حملہ کے امکانات بڑھ جاتے ہیں لیکن ابھی تک پنجاب میں گلابی سنڈی کی موجودگی کی اطلاعات نہیں ملیں، محکمہ زراعت کے افسران کی محنت کی وجہ سے ہماری کپاس گلابی سنڈی سے محفوظ ہے۔

متعلقہ عنوان :