خیبرپختونخوا ہ کے 18 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 13 ستمبر 2017 14:34

خیبرپختونخوا ہ کے 18 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 ستمبر۔2017ء) خیبرپختونخوا ہ کے 18 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات جاری ہیں۔ مجموعی طور پر 30 ناظمین اور 26 نائب ناظمین کا انتخاب ہوگا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق پشاور میں 8 دیہی اور نیم دیہی علاقوں میں کونسلز کے ناظمین، نائب ناظمین کے انتخابات ہوں گے۔ضمنی بلدیاتی انتخابات دیہی اور نیم دیہی علاقوں میں کونسلز کی 56 خالی نشستوں پر ہو رہے ہیں۔ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے23 ریٹرننگ افسران مقرر کیے گئے ہیں۔