نیب شریف خاندان کے ساتھ ملا ہوا ہے ۔چیئرمین نیب نے جان بوجھ کر غلطی والے ریفرنسز بھیجے ۔فواد چوہدری

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 13 ستمبر 2017 14:48

نیب شریف خاندان کے ساتھ ملا ہوا ہے ۔چیئرمین نیب نے جان بوجھ کر غلطی ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 ستمبر۔2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے راہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نیب شریف خاندان کے ساتھ ملا ہوا ہے، یہ سب شریف خاندان کے بجائے کسی اور کے ساتھ ہوتا تو وہ اب تک جیل میں ہوتا۔سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف نظرثانی اپیل کی سماعت کا بغور جائزہ لے رہا ہے، نظرثانی اپیل شریف خاندان کے خلاف کارروائی میں تاخیر کی کوشش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے مٹھائیاں بانٹی گئیں، فیصلہ سمجھ آیا تو نظر ثانی کی درخواست کردی گئی۔تحریک انصاف کے راہنما نعیم الحق نے کہا کہ وزیر اعظم سیکرٹریٹ کے سربراہ اب تک نوازشریف کے احکامات پر عمل کررہے ہیں، نیب اور اس کے چیئرمین کی جانب سے تاخیری حربے اختیار کیے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین نیب کو فرانس میں سفارت کی پیشکش کی گئی تھی، چیئرمین نیب کی جانب سے جان بوجھ کر غلطی والے ریفرنسز بھیجے گئے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف اب بھی سازشوں میں ملوث ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ چینی سکینڈل میں شہباز شریف کا نام آنے کی سپریم کورٹ تحقیقات کرائے اورسارے معاملے کا ازخود نوٹس لے۔ سپریم کورٹ ماڈل ٹاﺅن کی رپورٹ اور خبر لیکس کی رپورٹ فوری سامنے لانے کی ہدایت کرے۔نعیم الحق نے کہا کہ ایل این جی میں سیف الرحمان نے کمیشن لیا ہے جو وہ شریف فیملی سے شیئر کریں گے، ایل این جی میں سیف الرحمان کو بھاری کمیشن دیا جارہاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شاہد خاقان عباسی کٹھ پتلی وزیراعظم ہیں اور نواز شریف کے احکامات پر عمل کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :