جرمن انتخابات میں تارکین وطن کے ووٹ فیصلہ کن ہو سکتے ہیں

ْ 24ستمبر کو ہونے والے انتخابات میں سات لاکھ تیس ہزار ترک نژاد جرمن ووٹ ڈال سکیں گے،رپورٹ

بدھ 13 ستمبر 2017 15:00

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء) جرمن انتخابات میں تارکین وطن کے ووٹ فیصلہ کن ہو سکتے ہیں،میڈیارپورٹس کے مطابق سرکاری اعدادوشمار میں بتایاگیا کہ جرمنی میں لگ بھگ 31لاکھ تارکین وطن رہائش پذیر ہیں،24 ستمبر کو ہونے والے انتخابات میں سات لاکھ تیس ہزار ترک نڑاد جرمن شہری ووٹ ڈالنے کا حق رکھتے ہیں۔جرمنی کے رجسٹرڈ ووٹروں کے ڈیٹا سے معلوم ہوتا ہے کہ جرمنی اب تیزی سے ایک متنوع ملک بن رہا ہے۔

ہر دس میں سے ایک ووٹر ایسا ہے جس کے والدین جرمنی میں پیدا نہیں ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

جرمن پارلیمنٹ میں 631 میں سے 37 ایسے ارکان ہیں جو یا تو ہجرت کر کے جرمنی آئے تھے یا پھر وہ تارکین وطن کی اولاد ہیں۔ اب جرمن سیاسی جماعتیں اور میڈیا بھی تارک وطن پس منظر رکھنے والے ووٹرز پر توجہ دے رہے ہیں۔ ترک نڑاد جرمن شہریوں اور سابقہ سوویت ریاستوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو خاص توجہ دی جارہی ہے۔جرمن ووٹرز پر تحقیق کرنے والی ایک محقق ڈینس سپائز نے بتایاکہ ترک نڑاد جرمن شہری زیادہ تر بائیں بازو کی سیاسی جماعتوں کو ووٹ دیتے ہیں جبکہ دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد دائیں بازو کی سیاسی جماعتوں کی طرف مائل ہیں۔

متعلقہ عنوان :