آزادی کپ پرآئی سی سی کا 12 لاکھ ڈالر خرچہ

بدھ 13 ستمبر 2017 15:00

آزادی کپ پرآئی سی سی کا 12 لاکھ ڈالر خرچہ
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13ستمبر۔2017ئ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے کیا وعدہ پورا کرتے ہوئے آزادی کپ میں مالی لحاظ سے بھی اپنا حصہ ڈال دیا۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے گزشتہ برس اکتوبر میں ہوئی میٹنگ میں پی سی بی کی درخواست پر کہا تھا کہ وہ پاکستان کے مالی نقصانات کو کم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان نے آئی سی سی سے مالی نقصان کے ازالے کیلئے فنڈ قائم کرنے کی درخواست کی تھی جو آئینی طور پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کیلئے ممکن نہ تھا تاہم آئی سی سی آزادی کپ کے سکیورٹی انتظامات کے اخراجات برداشت کرکے وعدہ نبھا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سیریز کیلئے دو غیر ملکی سکیورٹی اداروں کو 12 لاکھ ڈالرز کی ادائیگی کررہا ہے جن کی نامزدگی پی سی بی کی جانب سے کی گئی تھی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی کرکٹرز کو پاکستان آنے پر رضامند کرنے میں ان ایکسپرٹس کی رپورٹ کا بڑا ہاتھ تھا کیوں کہ دنیا کے بیشتر ملک اور فیکا بھی انہی سکیورٹی ایکسپرٹس کی رائے پر بھی فیصلے کرتی ہے۔