دبئی میں پارکنگ کرتے ہوئے آپکو کن باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 13 ستمبر 2017 15:29

دبئی میں پارکنگ کرتے ہوئے آپکو کن باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے
دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 ستمبر 2017ء) دبئی روڈز اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دبئی میں پارکنگ کرتے ہوئے ڈرائیورز اگر مندرجہ ذیل باتوں کا خیال نہیں رکھتے تو انہیں پارکنگ کی مختلف خلاف ورزیوں پر مختلف مالیت کےجرمانوں کو ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔ 
 1۔ غیر قانونی طور پر پارکنگ کرنے پر 500 درہم جرمانہ ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔

 
 2۔ رش والی جگہوں پر پارکنگ کرنے پر 200 درہم جرمانہ ہو گا۔ 
 3۔

(جاری ہے)

سڑک پر بائیں کندھے کی جانب پارکنگ کرنا منع ہے وہاں پارکنگ کرنے پر 1000 درہم جرمانہ ہو گا۔ 

 4۔ گاڑی کی حفاظت کو قطع نظر کر کے پارکنگ کرنے پر بھی 500 درہم جرمانہ ہو گا۔
 5۔ پہلے سے پارکنگ میں موجود گاڑی کے پیچھے پارکنگ کرنے پر 500 درہم جرمانہ ہو گا اگر آپکی گاڑی کی وجہ سے پارکنگ میں پہلے سے موجود گاڑی کو نکلنے میں رکاوٹ پیش آئے۔ 
6 ۔ فائر ہایڈرنٹ ، ایمبولینس اور خاص لوگوں کے لئے مخصوص پارکنگ والی جگہوں پر گاڑی پارک کرنے پر 1000 درہم جرمانہ ہو گا۔
لہذا دبئی میں پارکنگ کرتے ہوئے مندرجہ بالا باتوں کو ضرور مدنظر رکھیں۔

متعلقہ عنوان :