جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے پشاور کے مختلف علاقوں کا دورہ

بازاروں میں سیکیورٹی کے بغیر بلا خوف شاپنگ کی

بدھ 13 ستمبر 2017 15:50

جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے پشاور کے مختلف علاقوں کا دورہ
ُپشاور:(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2017ء) جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے پشاور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور حجام سے بال کٹوائے بدھ کے روز پاکستان میں تعینات جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے پشاور کا دورہ کیا اور بازاروں میں بغیر کسی سیکورٹی کے عام آدمی کی طرح گھومتے پھرتے رہے اور شاپنگ بھی کی تاہم انہوں نے ایک عام سے دکان کے حجام سے بال بھی کٹوائے اورمختلف لوگوں کےساتھ تصاویر بھی بنوائی۔

(جاری ہے)

جرمن سفیر نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا سے ملاقات کی نوشہرہ میں افغان مہاجرین کے کیمپ کا دورہ کیا اور حیات میڈیکلکمپلیکس کے دورہ پر انہوں نے مالی امداد کا بھی اعلان کیا تاہم راولپنڈی سے لاہور کے لیے عام شہری کی طرح سفربھی کیا اور مختلف اسکولوں کے طلباء سے بات چیت بھی کی۔ جرمن سفیر مارٹن کوہلو کا عامر شہری کی طرح اور بغیر کسی سیکورٹی کے پاکستان کے مختلف حصوں کا دورہ کرنا اس بات کا واضح پیغام ہے کہ پاکستان بدامنی اور دہشگردی سے پاک ملک ہے۔ جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے کہاں کہاں گئے اور کس کے ساتھ تصاویر بنوائی؟ جاننے کے لیے ویڈیو ملاحظہ کیجیئے۔

متعلقہ عنوان :