اسرائیلی بنک مغربی کنارے میں یہودی آبادکاریوں میں توسیع کیلئے معاؤنت کرکے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہورہے ہیں، ہیومن رائٹس

بدھ 13 ستمبر 2017 15:50

بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2017ء) حقوق انسانی گروپ نے کہا ہے کہ اسرائیلی بنک مغربی کنارے میں یہودی آبادی کاریوں کی توسیع کیلئے قرض اور ضمانتی قرضے فراہم کرکے معاؤنت فراہم کررہے ہیں غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہیومن رائٹس نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ اسرائیلی قانون آبادکاریوں کیلئے بنکوں کو ایسی سرگرمیوں کی اجازت ہرگز نہیں دیتا ہم بنک ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور یہ ملک اپنے ہی بنائے ہوئے قوانین کی دھجیاں اڑارہاہے رپورٹ میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت بنکوں کو ایسی سرگرمیوں سے فوری طور پر روکے گروپ کی ڈائر یکٹر سارائی باشاہی نے کہا کہ اسرائیلی بنکوں کو اقوام متحدہ کے کاروباراور انسانی حقوق بارے رہنما اصولوں کی پابندی کرنی چاہیے انہوںنے کہا کہ اگر بنک ان اصولوں اور قوانین کی پیروی نہیں کرینگے تو پھر انہیں اپنے کلائنٹس سے بھی قوانین کی پیروی کی توقع نہیں رکھنی چاہیے

متعلقہ عنوان :