ْکرکٹ میچ میں ناقص منصوبہ بندی سے راستے بند اور عوام پریشانی کا شکار ہیں ،میاں کامران سیف

بدھ 13 ستمبر 2017 15:54

ْکرکٹ میچ میں ناقص منصوبہ بندی سے راستے بند اور عوام پریشانی کا شکار ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما وسیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ کرکٹ میچ میں ناقص منصوبہ بندی سے راستے بند اور عوام پریشانی کا شکا ر ہیں انہوںنے کہا کہ ہوٹل سے قذافی سٹیڈیم تک ٹیم کو پہنچانے کیلئے سارا دن سخت سیکیورٹی کے باوجود راستے میں آنے والے پلازے اور دکانیں بند کروانے سے تاجروں کا کاروبار تباہ ہورہا ہے انہوںنے کہا کہ پچھلے میچز کی طرح بیرون ملک کے کھلاڑیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے بہترین سیکیورٹی کے ساتھ سٹیڈیم پہنچایا جاسکتا تھا تاکہ ٹریفک جام اور تاجروں کی دکانیں اور پلازے کاروبار ی سرگرمیوں کے لیے کھلے رہتے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں کارکنوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

میاں کامران سیف نے کہا کہ سٹیڈیم اور اس کے ارد گرد میچز کے دوران بدترین ٹریفک جام سے عوام ذلیل و خوار ہوتی رہی۔اگر بہتر منصوبہ بندی کی جاتی تو ٹیم کی آمدورفت سے چند گھنٹے قبل ٹریفک بند کردی جاتی اور ٹیم کے سٹیڈیم پہنچنے پر ٹریفک کے لیے سڑکیں اور کاروباری ادارے کھول دیے جاتے تاکہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔انہوںنے کہا کہ کرکٹ میچوں کے دوران روٹ پر کاروبار ی ادارے کھلے رہنے چاہیے اور ان اداروں اور پلازوں پر سیکیورٹی اہلکار تعینات کردیئے جائیں تاکہ سیکیورٹی بھی رہے اور کاروباری سرگرمیاں بھی جاری رہیں ۔