وقار یونس کے پاکستان سپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطان کے ساتھ مذاکرات کامیاب نہ ہوسکے

اسلام آباد یونائیٹڈ سے منسلک ہونے امکان اسلام آباد کے ساتھ بات چیت جاری ہے جلد معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی ،سابق کوچ

بدھ 13 ستمبر 2017 16:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2017ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ وقار یونس کے پاکستان سپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطان کے ساتھ مذاکرات کامیاب نہ ہوسکے تاہم اب وقار یونس اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ فیصلہ کن مذاکرات میں داخل ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

امکان ہے کہ فروری میں وقار یونس سابق کپتان وسیم اکرم کی جگہ اسلام آباد میں ذمے داریاں سنبھالیں گے۔

ذرائع کے مطابق وقار یونس ان دنوں لاہور میں ورلڈ الیون کے میچوں کی کمنٹری کے لئے آئے ہیں۔وقار یونس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے ساتھ بات چیت جاری ہے جلد معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی۔ وسیم اکرم نے ملتان کی نئی فرنچائزجوائن کی ہے۔وقار یونس پی ایس ایل کے ابتدائی دونوں ایڈیشنز میں کسی فرنچائز کے ساتھ منسلک نہیں تھے۔۔