الہ دین کا چراغ نہیں سب کچھ فورا ٹھیک کردیں،پرویزخٹک

بدھ 13 ستمبر 2017 16:37

الہ دین کا چراغ نہیں سب کچھ فورا ٹھیک کردیں،پرویزخٹک
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء) وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویزخٹک نے کہا ہے کہ سیاسی لوگوں نے تعلیم،اسپتال،پولیس،پٹوارخانوں اورٹرانسفر پوسٹنگ پر سیاست کی،آلہ دین کا چراغ نہیں کہ سب کچھ فورا ٹھیک کردیںوزیراعلی پرویز خٹک کا نشتر ہال میں میٹرک امتحانات کے پوزیشن ہولڈر میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے اسکولوں کے اسٹرکچر کو اپ ڈیٹ کیا۔

(جاری ہے)

اگر غریب بچوں کو تعلیم نہیں دی سکتے تو پھر ہمیں گھرچاہئے ۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ لوگ سمجھتے ہے کہ حکومت کے پاس الہ دین کا چراغ نہیں کہ سب سسٹم فورا ٹھیک کر دیں ،انہوں نے کہا کہ صوبے میں حکومت ملتے ہی تعلیمی ایمرجنسی نافذ کی سب سے زیادہ فنڈز تعلیم کے لیے مختص کیا ہے،تعلیم ہی ملک میں امیر اور غریب کا فرق مٹا سکتی ہے، وزیر اعلی نے پوزیشن ہولڈرز میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :