دبئی، نظام صحت میں نئے اسکریننگ سسٹم متعارف

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 13 ستمبر 2017 16:12

دبئی، نظام صحت میں نئے اسکریننگ سسٹم متعارف
دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 ستمبر 2017ء) ہیلتھ اتھارٹی کے رجمان نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دبئی ہیلتھ اتھارٹی نے ویزے کے لئے فٹنس ٹیسٹ کے لئے نطام صحت میں نیا اسریننگ سسٹم متعارف کرا دیا۔ جس میں سب کچھ الیکڑانک ہو گا اور 0 فی صد انسانی مداخلت ہو گا۔ اس سسٹم کی وجہ سے ویزے کے لئے جو فٹنس ٹیسٹ 1 گھنٹے میں ہوتا تھا اسے اب صرف ایک منٹ درکار ہو گا۔

(جاری ہے)

ہیلتھ اتھارٹی نے بتایا کہ یہ نیا سمارٹ سسٹم ہیلتھ اتھارٹی کے 16 فٹنس سینٹرز میں متعارف کرا دئے گئے ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان سمارٹ سسٹم کے استعمال کے لئے انسانی مداخلت کی قطع ضرورت نہیں ہو گی اور صارفین کا ٹیسٹ کے لئے پہلے جو گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا تھا اب وہ بھی نہیں کرنا پڑے گا۔ صارفین صرف اپنا خون فراہم کریں گے اور ایکسرے رپورٹ الیکڑنک طریقے سے مل جائے گی۔ دبئی ہیلتھ اتھارٹی کےڈرائکٹر جنرل نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سمارٹ سسٹم کی وجہ سے صارفین کے ویزہ حاصل کرنے کے عمل میں تیزی آئے گی۔

متعلقہ عنوان :