کوریج کے لیے یاسمین راشد درخواست دیں، ان کی بھی کوریج کر دیں گے۔ جی ایم پی ٹی وی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 13 ستمبر 2017 16:15

کوریج کے لیے یاسمین راشد درخواست دیں، ان کی بھی کوریج کر دیں گے۔ جی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 ستمبر 2017ء) : لاہور کے حلقہ این اے 120 میں انتخابی مہم کے دوران مریم نواز کو زیادہ کوریج دینے پر پی ٹی آئی کی اُمیدوار یاسمین راشد نے سرکاری ٹی وی کے خلاف گذشتہ روز الیکشن کمیشن سے رجوع کیا تھا ۔ الیکشن کمیشن نے یاسمین راشد کی درخواست پر ایم ڈی و چئیرمین پی ٹی وی کو طلب کیا تھا لیکن طلبی کے باوجود این اے 120 میں ضابظہ اخلاق کی خلاف ورزی جاری ہے۔

(جاری ہے)

تاہم اب سرکاری پی ٹی وی کے جی ایم نے اپنے جواب میں کہا کہ این اے 120 کے انتخابی حلقے میں کوریج کے لیے اگر یاسمین راشد کوریج کے لیے درخواست دیں تو ہم ان کی بھی کوریج کریں گے۔ یاد رہے کہ یاسمین راشد سے سرکاری ٹی وی پر مریم نواز کی کوریج پر اعتراض اُٹھاتے ہوئے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا تھا۔ جس میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی سرکاری وسائل پر چلتا ہے، کسی کی نجی تشہیر کا کوئی جواز نہیں۔پی ٹی وی ہر قسم کے قانونی و اخلاقی تقاضے بالائے طاق رکھ کر مریم نواز کی گھنٹوں تشہیر میں مصروف ہے۔انہوں نے الیکشن کمیشن مطالبہ بھی کیا تھا کہ سرکاری ٹی وی کے طرز عمل کا فوری نوٹس لیا جائے اور اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :