مہنگے داموں تیارلہنگا2انچ چھوٹا،ڈیزائنر کے خلاف قانونی کارروائی میں بھارتی دلہن کیس جیت گئی

بدھ 13 ستمبر 2017 16:17

مہنگے داموں تیارلہنگا2انچ چھوٹا،ڈیزائنر کے خلاف قانونی کارروائی میں ..
نئی دہلی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13ستمبر2017ء) :بھارتی عدالت نے ڈیزائنرکیخلاف لہنگا کیس میں دلہن کے حق میں فیصلہ دے دیا، دلہن کو شادی کے روزمہنگے داموں تیارلہنگا2انچ چھوٹاہونے پرشرمندگی کاسامناکرناپڑا،جس پر دلہن نے ڈیزائنرکے خلاف مقدمہ درج کروادیاتھا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت میں شادی کی تقریب پر دلہن کے جوڑے کو خاص اہمیت حاصل ہے ،لیکن بھارت میں دلہن کے ساتھ آنے والا واقعہ بڑا حیران کن ہے ، ڈیزائنر نے شادی والے دن دلہن کا 2انچ لہنگا چھوٹا سلائی کر دیا جس پر دلہن کوشرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ۔

دلہن کا کہنا ہے کہ ڈیزائنرنے مجھ سے لہنگا کے لئے 64000روپے وصول کئے لیکن ڈیزائنرنے اس میں بھی کمیشن کھایا،اور مجھے شادی والے دن دو انچ لہنگا چھوٹا پہنتے ہوئے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ۔ تاہم دلہن نے ڈیزائنر کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے عدالت کے ساتھ روجوع کیا جس پر دلہن آٹھ سال بعد عدالت سے اپنا کیس جیت گئی کہ ڈیزانر نے واکئی اس کی شادی والے دن اس کے ساتھ فراڈ کیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :