تین پی ایس ایل فرنچائزز نے فخر زمان پر نظریں جما لیں

بدھ 13 ستمبر 2017 16:19

تین پی ایس ایل فرنچائزز نے فخر زمان پر نظریں جما لیں
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13ستمبر۔2017ئ) چیمپئنز ٹرافی میں شاندار کارکردگی سے شہرت پانے والے قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان پاکستان سپرلیگ کی فرنچائز ز کے لیے مرکز ِنگاہ بن گئے۔

(جاری ہے)

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بہترین فارمنس کی بدولت قومی ٹیم میں جگہ بنانےوالے فخر زمان میں پی ایس ایل کی فرنچائزز گہری دلچسپی لے رہی ہیں اور کم ازکم تین فرنچائزز انہیں اگلے سیزن میں اپنی ٹیم کا حصہ بنانے کی خواہشمند ہیں۔

لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے فخرزمان کو ان کی شاندار کارکردگی کے صلے میں تیسرے سیزن کےلئے سلور کیٹگری سے ترقی دیتے ہوئے ڈائمنڈ کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے تاہم لاہور انہیں ڈائمنڈ کی بجائے گولڈ کیٹگری میں کھلانا چاہتی ہے۔