ملک انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر پاکستانی سابق کرکٹرزخوشی سے نہال

کرکٹ کی خوشبوہوا میں پھیلی ہوئی ہے پاکستان دھوم مچانے کیلئے تیار ہے،ورلڈ الیون کی آمد روشن مسقبل کی جانب بڑا قدم ہے،وسیم اکرم ،رمیز راجہ ،شعیب اختر ،وقار یونس کے سوشل میڈیا پر پیغامات

بدھ 13 ستمبر 2017 16:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 ستمبر2017ء) پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہونے پراسٹار کرکٹرز بھی نہال ہیں۔پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کا جہاں شائقین نے جشن منایا، وہاں سابق کرکٹرزنے بھی سماجی رابطوں کے ویب سائٹ پر خوشی کا اظہار کیا، رمیز راجہ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ کرکٹ کی خوشبوہوا میں پھیلی ہوئی ہے اس کو محسوس کیا جاسکتا ہے، پاکستان دھوم مچانے کیلیے تیار ہے۔

وسیم اکرم نے بھی کرکٹ کی بحالی پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس کو مستقبل کی جانب ایک بڑا قدم قرار دیا اور وقار یونس نے اپنی لاہور روانگی کا بتاتے ہوئے لکھا کہ میں وہیں جارہا ہوں جہاں 8 سال پہلے چھوڑا تھا، میرے ساتھ شامل ہوں اور تاریخ بنا ڈالیں۔شعیب اختر نے ٹوئٹر پر وڈیو شیئرکی جس میں انھوں نے پیغام دیا کہ آج پاکستان کیلیے بڑا دن ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں یہ کرکٹ کی بحالی ہے، مہمان کرکٹر تمیم اقبال نے اپنی تصویر کا لنک شیئر کیا جس میں وہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریکٹس کیلیے تیار ہورہے تھے، اس دارون ان کے چہرے پرمسکراہٹ دیکھی جاسکتی تھی۔ڈیرن سیمی نے اپنی سیلفی اور ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ کھیل سے بڑھ کیاور ہیش ٹیگ آفریدی کی طرح لکھا کرکٹ کی ہے لالالا۔ میچ کے دوران کمنٹری کرنے والے رمیز راجہ، وسیم اکرم اور وقار یونس ہوم گرانڈ پر زیادہ ہی پرجوش دکھائی دیے، انہوں نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کیساتھ ملک میں کرکٹ کی بحالی کے حوالے سے بھی باربارخوشی کا اظہار کیا۔