پنجاب میں نیشنل ٹیسٹنگ سروس(NTS) ختم کرنے کا اعلان

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 13 ستمبر 2017 16:43

پنجاب میں نیشنل ٹیسٹنگ سروس(NTS) ختم کرنے کا اعلان
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 13ستمبر 2017ء):پنجاب میں نیشنل ٹیسٹنگ سروس ختم،پنجاب نے اپنی ٹیسٹنگ سروس شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق کافی عرصے سے نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے طریقہ کار اور معیار کے حوالے شکایات صوبائی حکومت تک پہنچ رہیں تھیں۔

(جاری ہے)

نیشنل ٹیسٹنگ سروس سے متعلق شکایات کے باعث پنجاب حکومت نے صوبہ بھر سے نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے خاتمے کا اعلان کر دیا ۔پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں پنجاب ٹیسٹنگ سروس شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے پی ٹی ایس یعنی پنجاب ٹیسٹنگ سروس کے قیام کے لیے 5رکنی کمیٹی کے قیام کی منطوری دے دی ہے۔