دبئی ، مرد گروہ کی عورت کی عصمت دری ، دوست کو مارنے کی دھمکی

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 13 ستمبر 2017 17:35

دبئی ، مرد گروہ کی عورت کی عصمت دری ، دوست کو مارنے کی دھمکی
دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 ستمبر 2017ء) دبئی عدالت نے مرد گروہ کی کینیا کی 41 سالہ عورت کی عصمت دری کا کیس سنا۔ عورت نے عدالت کو بتایا کہ وہ اور اسکی 23 سالہ دوست رات گئے گھر واپس جا رہیں تھی کہ سات لوگوں کا ایک گینگ انکی طرف بڑھنے لگا۔ جس پر ڈر کر انھوں نے وہاں سے بھاگنے کی کوشش کی لیکن دو افراد نے 41 سالہ خاتون کو دبوچ لیا اور بائیک پر بٹھا کر سنسان جگہ پر لے گئے۔

(جاری ہے)

باقی ان میں سے ایک اسکی 23 سالہ دوست کے طرف بڑھا اور اسکے گلے پر چاقو رکھ دیا کہ اگر اسنے مزاحمت کی کوشش کی تو وہ اسکی دوست کو مار دے گا۔ تبی باقی کے چار افراد نے 41 سالہ خاتون کی عصمت دری کی۔ اور وہاں سے بھاگ گئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق پولیس نے عدالت کو بتایا کہ 3 مئی کو رات 3 بجے انہیں اس واقع کی اطلاع ملی جس پر پولیس نے فورا تحقیقات کیں اور ان چار لوگوں کو گرفتار کیا ۔ گرفتار ہونے والوں میں 22 سالہ اماراتی ، عورت کے گلے پو چاقو رکھنے والا 19 سالہ لڑکا اور 22 سالہ پاکستانی شامل ہیں اسکے علاوہ ایک ٹین ایجر بھی شامل تھا جسے بچوں کی عدالت کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔ ان تمام لوگوں کے کیس کی سنوائی جاری ہے تاہم عدالت نے ابی تک کیس کا کوئی فیصلہ نہیں سنایا۔

متعلقہ عنوان :