وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی ملک میں کھیلوں کی ترقی چاہتے ہیں ،ْریاض حسین پیرزادہ

امید ہے ایشین انڈور اینڈ مارشل آرٹ گیمز میںقومی ٹیم کا دستہ اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک کا نام روشن کریں گے ،ْ خطاب قائداعظم گیمز کا انعقاد کیا جائے گا جس میں انٹرنیشنل سطح کے مقابلوں ہونگے ،ْوفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ

بدھ 13 ستمبر 2017 18:52

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی ملک میں کھیلوں کی ترقی چاہتے ہیں ،ْریاض ..
ْ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض پیرزادہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی ملک میں کھیلوں کی ترقی چاہتے ہیں ،ْامید ہے ایشین انڈور اینڈ مارشل آرٹ گیمز میںقومی ٹیم کا دستہ اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک کا نام روشن کریں گے۔ وہ گزشتہ روز پاکستان سپورٹس بورڈ کے جناح ہال میں ایشین انڈور اینڈ مارشل آرٹ گیمز میں شرکت کرنے والے پاکستانی دستہ کے کھلاڑیوں سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ امجد علی خان، پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نواز گنجیر، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل منصور احمد بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ایشین انڈور اینڈ مارشل آرٹ گیمز میںقومی ٹیم کا دستہ اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک کا نام روشن کریں گے، گیمز کے دوران کھلاڑی نظم و ضبط کی پابندی کریں تاکہ یہ دنیا کا پیغام دیا جائے کہ پاکستانی قوم امن پسند اور کھیلوں سے محبت کرنے والی قوم ہے، انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب غیرملکی کھلاڑی اور ٹیمیں پاکستان آکرکھیلیں گی، ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ قائداعظم گیمز کا انعقاد کیا جائے گا جس میں انٹرنیشنل سطح کے مقابلوں ہونگے، انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل مقابلوں میں بھیجا جائے تاکہ پاکستان کا امیج بحال ہو سکے اور ان کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں،انہوں نے نوح دستگیر بٹ(105 کلوگرام )اور طلحہ طالب (62 کلوگرام) کو گزشتہ دنوں آسٹریلیا میں کھیلی گئی کامن ویلتھ ویٹ لیفٹنگ چمپئن شپ میں گولڈ میڈلز حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کھلاڑیوں نے آسٹریلیا کی سرزمین پر ملک کا نام روشن کیا ہے اور ان کے لئے پانچ، پانچ لاکھ روپے انعام دیتے کا اعلان کیا ہے،ایشین انڈور اینڈ مارشل آرٹ گیمز 17 ستمبر سے 27 ستمبر تک اشک آباد ، ترکمانستان میں کھیلی جائے گی، جس میں جس میں 62 ایشیائی ممالک کے مردوخواتین ایتھلیٹس مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں ایکشن میں دکھائی دیں گے، پاکستان ایتھلیٹکس، بلیئرڈ سپورٹس، جو جٹسو، سوئمنگ، تائیکوانڈو، ٹینس، ویٹ لفٹنگ اور بیلٹ ریسلنگ مقابلوں میں طلائی تمغوں کے حصول کیلئے قسمت آزمائی کریگا۔