ہماری حکومت نے زیر التواء منصوبوں کو مکمل کیا،ارکان اسمبلی عوام کے مسائل ترجیعی بنیادوں پر حل کریں اور اپنے حلقوں میں ترقیاتی وفلاحی اسکیموں پر توجہ دیں،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی سرگودھا ڈویژن کے ارکان اسمبلی سے ملاقات میں گفتگو

بدھ 13 ستمبر 2017 20:19

ہماری حکومت نے زیر التواء منصوبوں کو مکمل کیا،ارکان اسمبلی عوام کے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 ستمبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے زیر التواء منصوبوں کو مکمل کیا،ارکان اسمبلی عوام کے مسائل ترجیعی بنیادوں پر حل کریں اور اپنے حلقوں میں ترقیاتی وفلاحی اسکیموں پر توجہ دیں۔ بدھ کو سرگودھا ڈویژن کے ارکان اسمبلی نے وزیراعظم سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

جس میں سرگودھا ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے ارکان اسمبلی کو اپنے اپنے حلقوں میںترقیاتی وفلاحی اسکیموں پر توجہ دینے اور منصوبوں کو وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہماری حکومت نے زیر التواء منصوبوں کو مکمل کیا۔ ہمیں اپنا ترقیاتی ایجنڈا جاری رکھنا ہوگا۔ ارکان اسمبلی عوام کے مسائل پر ترجیعی بنیادوں پرحل کریں۔