چارسدہ،قتل و اقدام قتل سمیت دیگر الزامات میں گرفتار ،قومی وطن پارٹی کے رہنماء خور شید خان کی ضمانت منظور ،جیل سے رہا کردیا گیا

کارکنوں نے جلو س کی شکل میں خور شید خان کو انکی رہائشگاہ پہنچا یا ،شدید نعریبازی ْناکر دہ گناہوں کے پاداش میں مخالفین ہمارے صبر کا امتخان نہ لیں، ایم پی اے ارشد عمر زئی

بدھ 13 ستمبر 2017 20:21

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 ستمبر2017ء) قتل اقدام اور دیگر الزامات میں گرفتار قومی وطن پارٹی کے رہنماء خور شید خان عمر ز ئی ضمانت منظور ہونے پر جیل سے رہا ، خو رشید عمر زئی کو کارکن جلو س کی شکل میں اپنے رہائش گاہ عمر زئی پہنچا د یا گیا ۔

(جاری ہے)

جلو س شرکاء نے پر جو ش نعروں میں خور شید عمر زئی کو بے گناہ قرار دیاجبکہ رہا ئی پانے والے خورشید عمر زئی اور ان کے بھائی ایم پی اے ارشد عمر زئی نے کہا کہ ناکر دہ گناہوں کے پاداش میں مخالفین ہمارے صبر کا امتخان نہ لیں۔

2013میں مخالفین نے دروغ گوئی کے بنیاد پر ہم پر جھوٹے دعوے کے تحت ایف آئی آر در ج کراکے شاطرانہ چال چلایا ہے لیکن شہید عالمزیب عمر زئی کی طرح ہم سب شہادت کی موت قبول کرنے کیلئے تیار ہیں ۔انہوں نے کہاکہ وہ شہید عالمزیب عمر زئی کے مشن کو جاری رکھیں نگے اور امید ہے کہ شہید کا خون رنگ ضرور لائیگا اور ہمارے بھائی عوامی خادم کو ظلم سے شہید کرنے والوں کو قہر خداوندی سے کوئی نہیں بچائے گا۔

متعلقہ عنوان :