پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ کیس، فاسٹ بولر محمد عرفان کی سزا کل ختم ہوجائے گی

بدھ 13 ستمبر 2017 19:53

پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ کیس، فاسٹ بولر محمد عرفان کی سزا کل ختم ہوجائے ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2017ء) پی ایس یل اسپاٹ فکسنگ کیس میں پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے فاسٹ بولر محمد عرفان کی سزا کل 14ستمبر کو ختم ہوجائے گی، پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپاٹ فکسنگ کیس میں محمد عرفان کو 14 مارچ کو معطل کیا گیا تھا، محمد عرفان کی جانب سے غلطی تسلیم کرنے پر پی سی بی ڈسپلنری کمیٹی نے ایک سال کی سزا سنائی تھی اور 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا، ایک سالہ سزا میں چھ ماہ کی معطل سزا شامل تھی جو اب پوری ہو چکی ہے اور اب انہیں بحالی کے عمل سے گزرنا ہو گا،انہوں نے کہا کہ اینٹی کرپشن یونٹ جرمانے کی ادائیگی، بحالی پروگرام پر عملدرآمد اور کلیئرنس کے بعد محمد عرفان دوبارہ کرکٹ کھیلنے کے اہل ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :