ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان پر سعید اجمل خوش

بدھ 13 ستمبر 2017 21:09

ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان پر سعید اجمل خوش
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 ستمبر2017ء) پاکستان کے مایہ ناز اسپنر سعید اجمل نے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کی دوسری ٹیموں کو بھی پاکستان کا دورہ کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گرین شرٹس نے جس حکمت عملی سے پہلا ٹی 20 میچ جیتا ہے ،ویسے ہی کھیلے تو سیریز کے باقی بھی میچوں میں کامیاب رہے گی۔سعید اجمل نے یہ بھی کہا کہ ورلڈ الیون کے دورے کے بعد کرکٹ کی بڑی ٹیمیں بھی پاکستان کا رخ کریں گی۔

متعلقہ عنوان :