سراج الحق نے وزیراعظم سے بنگلہ دیش اور برما کا دورہ کرنے کا مطالبہ کردیا

پاکستان کا فرض بنتا ہے کہ امت مسلمہ کا حصہ ہونے کے ناطے مسلمانوں کا ساتھ دے ، روہنگیا مسلمانوں کو قتل عام سے بچائے ان کی نسل کشی روکنے کی کوشش کرے ، چین کو آمادہ کیا جائے کہ وہ برما کو اس ظلم سے روکے ، عرب دنیا کے امریکہ کے طوفان سے متاثرہ علاقوں کو امداد کے لئے 27 ملین ڈالر دیئے ہیں، امیر جماعت اسلامی کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 13 ستمبر 2017 21:11

سراج الحق نے وزیراعظم سے بنگلہ دیش اور برما کا دورہ کرنے کا مطالبہ کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 ستمبر2017ء) امیر جماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نے وزیراعظم سے بنگلہ دیش اور برما کا دورہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا فرض بنتا ہے کہ امت مسلمہ کا حصہ ہونے کے ناطے مسلمانوں کا ساتھ دے ، روہنگیا مسلمانوں کو قتل عام سے بچائے ان کی نسل کشی روکنے کی کوشش کرے ، چین کو آمادہ کیا جائے کہ وہ برما کو اس ظلم سے روکے ، عرب دنیا کے امریکہ کے طوفان سے متاثرہ علاقوں کو امداد کے لئے 27 ملین ڈالر دیئے ہیں ، امریکہ کو امداد کی ضرورت نہیں ، روہنگیا کے مسلمان بھائیوں کو امداد کی ضرورت ہے ، 4 لاکھ روہنگیا مسلمان اب تک بنگلہ دیش میں پناہ لے چکے ہیں ، بنگلہ دیش اپنی ذمہ داری پوری کرے ۔

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ روہنگیا مسلمانوں کا اب بھی قتل عام جاری ہے ۔

(جاری ہے)

4 لاکھ روہنگیا مسلمان اب تک بنگلہ دیش میں پناہ لے چکے ہیں ۔ ہم وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہ وہ بنگلہ دیش اور برما کا دورہ کریں ۔ پاکستان کا فرض بنتا ہے کہ امت مسلمہ کا حصہ ہونے کے ناطے مسلمانوں کا ساتھ دے ۔

روہنگیا مسلمانوں کو قتل عام سے بچائے ان کی نسل کشی کو روکنے کی کوشش کرے ۔ سراج الحق نے کہا کہ وہاں اکثریت ایسے بچوں کی ہے جن کے والدین شہید ہو گئے ہیں ۔ شیر خوار بچوں کے بڑے بڑے کیمپ ہیں وہاں بنگلہ دیش اپنی ذمہ داری پوری کرے ۔ دنیا بھر کے مسلمان ان برمی مسلمانوں کے ساتھ تعاون کریں ۔ روہنگیا مسلمانوں کے کیمپ تک رسائی کے لئے بنگلہ دیش سے بات کی جائے ۔

انہوں نے کہا کہ چین اس معاملے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے ۔ چین سے پاکستان کی بھی دوستی اس کام کے لئے چین کو آمادہ کیا جائے کہ وہ برما کو اس ظلم سے منع کرے ۔ اقوام متحدہ بھی اپنا اثرو رسوخ استعمال کرے ۔ اس وقت بنگلہ دیش میں روہنگیا مسلمانوں کا جم غفیر ہے ۔ سراج الحق نے کہا کہ خبریں لگی ہیں عرب دنیا نے امریکہ کے طوفان سے متاثرہ علاقوں کی امداد کے لئے 27 ملین ڈالر سے زیادہ دیئے ہیں ۔

امریکہ کو امداد کی ضرورت نہیں ۔ روہنگیا کے مسلمان بھائیوں کو امداد کی ضرورت ہے ۔ امریکہ کو خوش کرنے کے لئے 27 ملین ڈالر وہاں بھیجا گیا ہے ۔ سراج الحق نے کہا کہ خود پاکستان میں 2 لاکھ سے زیادہ برما کے مسلمان ہیں ۔ اب تک کوئی ایسی رپورٹ نہیں آئی کہ انہوں نے کہا یہاں کوئی غیر قانونی کام کیا ہو۔ حکومت انسانی ہمدردی کی بنیاد پر برما کے ان لوگوں کا مسئلہ حل کرے ۔ ان کو وہ تمام سہولیات دی جائیں تاکہ وہ ذمہ دار شہری بن سکیں ۔ سراج الحق نے کہا کہ کل پاکستان میں 25 این جی اوز نے روہنگیا مسلمانوں کو سپورٹ کرنے کے لئے مشترکہ پلان بنایا ہے ۔ …