آئی جی سندھ نے نو مزید افسران کی تقرریاں و تبادلے کردئیے

بدھ 13 ستمبر 2017 21:23

آئی جی سندھ نے نو مزید افسران کی تقرریاں و تبادلے  کردئیے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2017ء) آئی جی سندھ نے دو دن میں چار حکم نامے جاری کردیئے، نو مزید افسران کی تقرریاں و تبادلے کردیے، ہدایت جاری کیں کہ آپ سب افسران سیاسی پریشرسے باہر آچکے ہیں، جس کو چاہیں میرٹ پر ایس ایچ اوز لگا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

آئی جی سندھ کہتے ہیں سیاسی شخصیات کو عزت دیں لیکن کام میرٹ پر ہونا چاہیے۔ انہوں نے کام نہ کرنے والے افسران کو بھی خبردار کردیا، بولے کام نہیں کروگے تو گھر جاو گے۔ان کا کہنا تھا ایس ایچ او غلط کام کرتا ہے تو فوری ہٹا دیں، غفلت برداشت نہیں کرونگا، کراچی میں آئی جی سندھ کی زیرصدارت اجلاس میں افسران کے مسائل کا بھی جائزہ لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :