لاہور ، شریف برادران نے لوٹ مار کی انتہا کر دی ہے آئے روز نئے سیکنڈل سامنے آ رہے ہیں، میاں اویس انجم

گارڈ فادر ٹو نے ملتان میٹرو بس میں اربوں روپے کی کرپشن وصول کی، سینئر مرکزی رہنما تحریک انصاف

بدھ 13 ستمبر 2017 21:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما میاں اویس انجم نے کہا کہ شریف برادران نے لوٹ مار کی انتہا کر دی ہے آئے روز ان کے کرپشن کے نئے سیکنڈل سامنے آ رہے ہیں عوا م کو یہ بے وقوف نہیں بنا سکتے گارڈ فادر ٹو نے ملتان میٹرو بس میں اربوں روپے کی کرپشن وصول کی ،حدیبیہ پیپر مل کیس میں یہ ثابت ہو چکا ہے کہ گارڈ فادر ٹو منی لارنڈرنگ میں ملوث ہے ،کیسیز کے خوف سے پورا شریف خاندان ملک سے بھاگ گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ شہباز شریف لوٹ مار کا حساب دیں اب ان کی ہٹ دھرمی زیادہ دیر نہیں چل سکتی سانحہ ماڈل ٹائون کے شہداء کے خون سے ان کے ہاتھ رنگے ہوئے ہیں ،شہباز شریف نام نہاد ترقی اور خدمت کی آڑ میں اپنی تجوریاں بھرنے میں لگے ہوئے ہیں ، پنجاب کا حکمران ٹولہ قوم کے ٹیکسوں سے بننے والے منصوبوں سے محل بنا رہے ہیں ، انہوںنے ہمیشہ اقتدار کو اپنے ذاتی مفادات کے لئے استعمال کیا ہے ۔