فلیگ شپ ریفرنسز ، نوازشریف کو بیٹوں سمیت 19ستمبر کو پیش ہونے کا حکم

بدھ 13 ستمبر 2017 21:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2017ء) فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت سابق وزیراعظم نوازشریف کو بیٹوں سمیت 19ستمبر کو پیش ہونے کا حکم۔تفصیلات کی مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کے بیٹوں حسن اور حسین نواز کے خلاف دائر کئے گئے فلیگ شپ ریفرنسز جس میں شریف خاندان کی جانب سے عرب امارات میں غیر قانونی انویسٹمنٹ کئے جانے کے حوالے سے جے آئی ٹی کی جانب سے فراہم کئے گئے ثبوتوں اور حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے تفتیش کی گئی تھی نیب حکام نے جمع کروا دئیے جس کے بعد ریفرنسز کی پہلی سماعت بدھ کے روز اسلام آباد احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی اور دوران سماعت عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کے بیٹوں کو طلبی کے سمن جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت19ستمبر تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ فلیگ شپ ریفرنس جن میں12ملین درہم حسن اور حسین نواز کی جانب سے عرب امارات کی کمپنیوں میں انویسٹ کئے گئے تھے کے متعلق ہے اور جے آئی ٹی کی جانب سے دوران تفتیش طارق شفیع کو بھی طلب کرکے سوالات کئے گئے تھے جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ پیسے عزیزہ سٹیل مل سے آئے تھے جس پر انہیں منی ٹریل جمع کروانے کا کہا گیا تھا لیکن جے آئی ٹی کو منی ٹریل جمع نہیں کروائی گئی،جس کے بعد نیب حکام کی جانب سے شریف خاندان کے خلاف فلیگ شپ ریفرنس دائر کیا گیا تھا جس کی آئندہ سماعت 19ستمبر کو ہوگی۔

متعلقہ عنوان :