مسلم لیگ (ن) کا جے آئی ٹی کے باہمی قانونی معاونت کے طریقہ کار پر نظر ثانی درخواست دینے کا فیصلہ

بدھ 13 ستمبر 2017 21:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2017ء) مسلم لیگ (ن) نے جے آئی ٹی کے باہمی قانونی معاونت کے طریقہ کار پر نظر ثانی درخواست دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے جے آئی ٹی کے باہمی قانونی معاونت کے طریقہ کار پر نظر ثانی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ درخواست میں جے آئی ٹی کے دوسرے ممالک کو لکھے گئے خطوط پر اعتراض اٹھایا جائے گا کیونکہ دوسرے ممالک کو لکھے گئے خطوط وضع کردہ اصولوں کے منافی تھے اور کچھ ممالک نے لکھے گئے خطوط میں خامیوں کی بھی نشاندہی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :