قومی اسمبلی، معلومات تک رسائی کے بل پر بات کرنے کا موقع نہ دینے پر اپوزیشن کا واک آؤٹ

پی ٹی آئی کے ساجد نواز کی کورم کی نشاندہی پر اجلاس ملتوی کردیاگیا

بدھ 13 ستمبر 2017 21:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2017ء) معلومات تک رسائی کے بل پر بات کرنے کا موقع نہ دینے پر اپوزیشن کا واک آؤٹ اور نوید قمر نے کہا کہ جب حکومت نے اپنی من مانی کرنا ہے تو پھر ہمارے بیٹھنے کا کیا فائدہ ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان زیریں کے اجلاس میں معلومات تک رسائی بل کو پیش کرنے کے بعد اس کی شق وار ترامیم پڑھی جارہی تھیں کہ اس دوران اپوزیشن نے بات کرنا چاہی لیکن ڈپٹی سپیکر فیصل جاوید عباسی نے کہا کہ اب کلاز پڑھی جارہی ہیں آپ بات نہیں کرسکتے جس پر سید نوید قمر نے کہا کہ کسی ممبر کو کسی بھی شق میں مسئلہ ہوسکتا ہے وہ بات کرسکتا ہے لیکن ڈپٹی سپیکر نے بات کرنے کی اجازت نہ دی اور اپوزیشن نے ڈپٹی سپیکر اور حکومت کے رویے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کردیا۔

جس کے فوراً بعد پی ٹی آئی کے ساجد نواز نے کورم کی نشاندہی کردی،کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے اجلاس کو ملتوی کردیاگیا۔