آصف زرداری سے سابق رہنما اے این پی ارباب عثمان کی ملاقات، پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

muhammad ali محمد علی بدھ 13 ستمبر 2017 19:31

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13ستمبر۔2017ء) سابق رہنما اے این پی ارباب عثمان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلاول ہاوس کراچی میں سابق رہنما اے این پی ارباب عثمان نے سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں پیپلزپارٹی کے پی کے کے صدر ہمایوں خان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ارباب عثمان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔