معلومات تک رسائی کے بل کی منظوری کے بعد صحافیوں کے تحفظ کا بل بھی جلد پارلیمنٹ سے منظور کرا لیا جائے گا، مریم اورنگزیب

صحافیوں پر بھی لازم ہے حقیقت پر مبنی صحافت کریں معلومات تک رسائی کے قانون کے تحت کسی بھی ادارے کی معلومات 10دن کے اندر حاصل کی جاسکیں گی قانون کو فوری نافذ کرنے کیلئے تمام اقدامات بل میں موجود ہیں،راولپنڈی پریس کلب میں میڈیا ورکرز ورکشاپ سے خطاب حنیف عباسی اور میئر راولپنڈی سردار نسیم سمیت دیگرمقررین نے بھی خطاب کیا

بدھ 13 ستمبر 2017 22:20

معلومات تک رسائی کے بل کی منظوری کے بعد صحافیوں کے تحفظ کا بل بھی جلد ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ معلومات تک رسائی کے بل کی منظوری کے بعد صحافیوں کے تحفظ کا بل بھی جلد پارلیمنٹ سے منظور کرا لیا جائے گا صحافیوں پر بھی لازم ہے کہ حقیقت پر مبنی صحافت کریں معلومات تک رسائی کے قانون کے تحت کسی بھی ادارے کی معلومات 10دن کے اندر حاصل کی جاسکیں گی اس قانون کو فوری نافذ کرنے کیلئے تمام اقدامات بل میں موجود ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کی سہ پہر راولپنڈی پریس کلب میں میڈیا ورکرز ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے میٹرو بس سروس کے چیئر مین حنیف عباسی اور میئر راولپنڈی سردار نسیم سمیت دیگرمقررین نے بھی خطاب مریم اورنگزیب نے کہاکہ راولپنڈی پریس کلب میرے گھر کی طرح ہے اوریہاںآنے کا مطلب ہے کہ میں اپنے گھر آئی ہوںانہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو پاکستان کے لوگ ووٹ دے کر آگے لاتے ہیں مگر ان کے ووٹ کا احترام نہیں کیاجاتاعوام کے ووٹ کی عزت جب تک نہیں ہوگی ملک آگے نہیں بڑھ سکتاصحافیوں نے ہمیشہ جمہوریت کی بقا اور جمہوریت کی مضبوطی کے لئے کردار ادا کیا اور جب بھی جمہوریت پر شب خون مارا گیا صحافیوں نے بھر پور کردار ادا کیااسی طرح دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بھی میڈیا کا کردار قابل ستائش ہے صحافی برادری نامساعد حالات میںاپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کرتی ہے یہی وجہ ہے کہ حکومت صحافیوں کے تحفظ اور سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے کام کررہی ہے صحافیوں کے تحفظ سے متعلق بل میں تمام سٹیک ہولڈرز کو شامل کیا گیا ہے صحافیوں کے تحفظ کا بل بھی جلد پارلیمنٹ سے منظورکرالیا جائے گاکیونکہ اگر صحافیوں کے حقوق محفوط نہیں تو پھر کچھ نہیں صحافیوں کو ان کے حقوق نہیں ملتے تو میرا اس منصب پر رہنے کا کوئی فائدہ نہیںویج بورڈ کے حوالے سے سابق وزیر پرویز رشید نے بھی بہت کام کیا تھا صحافیوں کے تحفظ کے قانون کے تحت انہیں ان کا پورا حق ملے گاانہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کی شرح میں کمی ہوئی ہے کھیلوں کے میدان آباد ہونا اس بات کی ضمانت ہے کے ملک میں امن بحال ہورہا ہے،معلومات تک رسائی کے بل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ معلومات تک رسائی کا قانون بننے سے کسی بھی ادارے کی معلومات 10دن کے اندر حاصل کی جاسکیں گی قانون کو فوری نافذ کرنے کیلئے تمام اقدامات بل میں موجود ہیںانفارمیشن کمیشن کی تمام ضروریات بھی بل میں مکمل کردی گئی ہیںیہ بل گڈ گورننس اور شفافیت کو یقینی بنائے گاسینیٹ اور قومی اسمبلی کی تمام سیاسی جماعتوں نے بل کی تیاری میں کردار ادا کیا ہر شہری معلومات تک رسائی بل سے حکومتی اداروں سے متعلق معلومات حاصل کر سکے گاتاہم صحافی حقیقت پر مبنی رپورٹنگ کو یقینی بنائیںحکومت صحافیوں کی ٹریننگ کیلئے پروگرام ترتیب دے رہی ہے حکومت کے اچھے کاموں کو رپورٹ کرنا بھی صحافیوں کا فرض بنتا ہے انہوں نے کہا کہ راولپنڈی شہر کی ترقی دیکھ کر فخر ہوتا ہے راولپنڈی کی تعمیر وترقی دیکھ کر اندازاہ ہوتا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب صوبے کے عوام کے حقوق کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیاپاکستان کی اقتصادی ترقی کی تعریف کررہی ہے پاکستان میں کھیلوں کے میدان دوبارہ آباد ہو رہے ہیںپاکستان میں بین الاقوامی سطح پرکھیلوں کی بحالی ملک میں امن و امان کے قیام کا عملی ثبوت ہے حکومت صرف تنقید کی مستحق نہیں ہوتی،راولپنڈی کی ترقی اسکے روڈ،پلوں کی تعمیر انفراسٹکچر کو دیکھ کر لگائی جاسکتی ہے جہاں اچھے کام ہورہے ہوتے ہیں وہاں کمزوریاں بھی رہ جاتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :