آزادی کپ کے دوسرے میچ کے موقع پر لاہور پولیس کے 24ایس پیز ، 52ڈی ایس پیز ، 114ایس ایچ اوز ،88ایلیٹ ٹیمیں اور 10ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں نے فرائض سر انجام دئیے

بدھ 13 ستمبر 2017 22:28

آزادی کپ کے دوسرے میچ کے موقع پر لاہور پولیس کے 24ایس پیز ، 52ڈی ایس پیز ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2017ء) پاکستان کرکٹ ٹیم اور ورلڈ الیون کے مابین کھیلے گئے آزادی کپ کے دوسرے میچ کے موقع پر لاہورپولیس لاہور پولیس کے 24ایس پیز ، 52ڈی ایس پیز ، 114ایس ایچ اوز ،88ایلیٹ ٹیمیں اور 10ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں نے فرائض سر انجام دئیے اس حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ قذافی اسٹیڈیم کے ارد گرد اور ملحقہ شاہراؤں پر موثر پٹرولنگ کے لئے پولیس رسپانس یونٹ کی 50گاڑیاں جبکہ 100سے زائد ڈولفن اسکواڈ کی بائیکس حصہ لے رہی ہیں اسی طرح قذافی اسٹیڈیم کے ارد گرد اہم مقامات پر ناکہ بندی اور300 مقامات پر روف ٹاپ سیکورٹی کے ساتھ ساتھ فضائی نگرانی بھی کی گئی ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ تمام افسران و اہلکار پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ بحالی اور شائقین کرکٹ کو سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔

متعلقہ عنوان :