لاہور، مریم نواز نے بعد ازاں جامعہ نعیمیہ کے وفد سے ملاقات ،کلثوم نواز کی حمایت کرنے کی درخواست ، پیر اعجاز ہاشمی نے قبول کر لی

بدھ 13 ستمبر 2017 22:30

لاہور، مریم نواز نے بعد ازاں جامعہ نعیمیہ کے وفد سے ملاقات ،کلثوم نواز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے گزشتہ روز شہر میں معروف دن گزارا، اپنی مصروفیت کے مطابق انہوں نے قرطبہ چوک کے قریب واقع مہک شادی ہال میں منعقدہ پاکستان مسلم لیگ (ن) خواتین ورکرز کنونشن کی صدارت کی جس میں مریم نواز نے کنونشن میں موجود اپنی خواتین پولنگ ایجنٹ کو این اے 120 کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے بطور پولنگ ایجنٹ آگاہی فراہم کی، اس موقعہ پر صوبائی وزراء اور ارکان اسمبلی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

مریم نواز نے بعد ازاں جامعہ نعیمیہ کے وفد سے ملاقات کی اور ان سے این اے 120 کے ضمنی انتخابات میں حمایت کرنے کی درخواست کی، مریم نواز جمعیت علماء پاکستان کے دفتر گئیں جہاں انہوں نے جے یو پی کے سربراہ پیر اعجاز ہاشمی سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں انٹرا پارٹی الیکشن پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے این اے 120 میں کلثوم نواز کی حمایت کرنے کی درخواست کی، جس کو پیر اعجاز ہاشمی نے قبول کر لیا۔