بہاول پور، پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن1ملزم گرفتار

بدھ 13 ستمبر 2017 22:32

بہاول پور، پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن1ملزم گرفتار
بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2017ء) نیشنل ایکشن پلان کے تحت پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن،55افراد کی بائیومیٹرک تصدیق،1ملزم گرفتار،مقدمہ درج۔ تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ہدایت پرسٹی بہاول پوراورخیر پورٹامیوالی سرکل میں سرچ آپریشن کیاگیا۔سرچ آپریشن حمائتیاں بہاول پوراور لال دی جھوک عنائیتی کے قرب وجوار میں کیا گیا۔

سرچ آپریشن سرکل کے ایس ڈی پی اوزکی زیر نگرانی کیاگیا،جس میں پولیس کی نفری نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

گھروں کی تلاشی کے لئے لیڈی پولیس اہلکار بھی ساتھ تھیں۔ سرچ آپریشن کے دوران بائیومیٹرک ڈیوائس سے تصدیق کی گئی۔دوران سرچ آپریشن تھانہ بغدادالجدید پولیس کے محمد ارشد ASIنے ہمراہی ملازمان مخبر کی اطلاع پر گڈو والی چکی کے قریب سے خاد م حسین کو 15گرام ہیروئن سمیت گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کہاکہ موجودہ حالات کے پیش نظر نیشنل ایکشن پلان کے تحت کی گئیںکارروائیوں کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں۔ سماج دشمن عناصرکے خلاف آپریشن جاری رہے گا، قانون شکن عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس کے تحت کارروائیاں کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :