Live Updates

این ای120کے ضمنی انتخابات کے لیے مشترکہ لائحہ عمل طے کرنے کیلئے پاکستان مسلم لیگ اور پی ٹی آئی کے عہدیداران کا اجلاس

پاکستان مسلم لیگ پارٹی قیادت کی ہدایت پر پی ٹی آئی کے امیدوار کی بھر پور حمایت کرے گی،چوہدری ظہیرالدین خان این اے 120میں حکومتی پارٹی کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش

بدھ 13 ستمبر 2017 21:43

این ای120کے ضمنی انتخابات کے لیے مشترکہ لائحہ عمل طے کرنے کیلئے پاکستان ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ ہائوس میں این ای120کے ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ اور پی ٹی آئی کے مشترکہ لائحہ عمل طے کرنے کیلئے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان مسلم لیگ کے این ای120میں موجود عہدیداران اور کارکنان نے بھر پور شرکت کی۔اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ کی طرف سے چوہدری ظہیرالدین جنرل سیکرٹری پنجاب، سینٹر کامل علی آغامرکزی سیکرٹری اطلاعات، میاں عمران مسعود، میاں منیر،خدیجہ عمر فاروقی ایم پی اے، ثمینہ خاور حیات جبکہ پی ٹی آئی کے طرف سے چوہدری محمد سرور ،اعجاز چوہدری ، حامد معراج،نوشین سعید ایم پی اے و دیگر عہدیداران نے بھر پور شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری ظہیرالدین جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ پنجاب و سابق اپوزیشن لیڈرپنجاب نے کہا کہ پارٹی قیادت کے فیصلہ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ این اے 120کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کی بھر پور حمایت کرے گی انہوںنے این اے 120میں حکومتی پارٹی کی طرف سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوںپر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی پارٹی اپنے امیدوار کی کامیابی کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے ۔سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ این ا ے 120میں ضمنی انتخابات کے اعلان کے بعد حکومت کو اس حلقہ میں ترقیاتی کام یاد آگئے ہیں ساڑھے چار سال تک وزیر اعظم کا یہ حلقہ ان کی نظروں سے اوجھل رہا اور عوام اپنے کاموں کے سلسلہ میں ترستے رہے ۔ملک کو لوٹنے والوں کے خلاف جہاد کی صورت میں اٹھنا پڑے گا ،این ای120کا الیکشن کرپشن کے خلا ف اتحاد کا مظاہرہ ثابت ہوگا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات