دوران سفر شہری کی جیب سے رقم چوری کرنے والے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

بدھ 13 ستمبر 2017 22:42

دوران سفر شہری کی جیب سے رقم چوری کرنے والے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء) دوران سفر شہری کی جیب سے رقم چوری کرنے والے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ شہری کا موٹر سائیکل چوری کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ گولڑہ پولیس کو عامر شہزاد نے بتایا کہ افتخار اور اسلام الدین نے دوران سفر اس کی جیب سے 25ہزار روپے نقدی نکال لی ، ملزمان کو قابو کر کے پولیس کے حوالے کر دیا ۔ تھانہ سبزی منڈی پولیس کو محمد بلال نے بتایا کہ مجیب مقصود اس کا موٹر سائیکل چوری کر کے لے گیا ہے ۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔ن