یکم محرم الحرام،،افغان مہاجرین کے داخلے پر پابندی عائد کر دی

بدھ 13 ستمبر 2017 21:50

یکم محرم الحرام،،افغان مہاجرین کے داخلے پر پابندی عائد کر دی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء) ڈپٹی کمشنر پشاور نے دفعہ144ضابطہ فوجداری کے تحت پشاور شہر اورکینٹ کے علاقوں میں عرصہ 10دنوں کیلئے (یکم محرم سے دسویں محرم2017تک)افغان مہاجرین کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

اس حکمنامے کی خلاف ورزی کرنے والے کود فعہ188تعزیرات پاکستان کے تحت سزا دی جائیگی۔یہ حکمنامہ 10 دنوں کیلئے نافذالعمل رہے گا۔اس امر کا اعلان ڈپٹی کمشنر پشاور کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :