آزادی کپ کا دوسرا مقابلہ ، سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات ، اسٹیڈیم اور اطراف کی فضائی نگرانی بھی جاری رہی

پاک فوج ، رینجرز اور پولیس کے جوان حفاظتی ڈیوٹی پر تعینات ، شائقین کو جامع تلاشی کے بعد اسٹیڈیم کے اندر جانے کی اجازت

بدھ 13 ستمبر 2017 21:50

آزادی کپ کا دوسرا مقابلہ ، سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات ، اسٹیڈیم ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء) آزادی کپ کے دوسرے میچ کے دوران بھی سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے،پاک فوج ، رینجرز اور پولیس نے میچ شروع ہونے سے کئی گھنٹے قبل گراؤنڈ کے اندر اور باہر پوزیشنیں سنبھال لیں جبکہ شائقین کو جامع تلاشی کے بعد اسٹیڈیم کے اندر جانے کی اجازت دی گئی۔

(جاری ہے)

قذافی اسٹیڈیم میں داخلے سے قبل مختلف مقامات پر گزر گاہیں بنائی گئی جہاںتماشائیوں کو اسکیننگ گیٹ سے گزار کر گراؤنڈ میں داخلے کی اجازت دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق پولیس کے 19 ایس پیز، 45 ڈی ایس پیز اور 6 ہزار اہلکار حفاظتی ڈیوٹی پر تعینات تھے ۔اس کے ساتھ میچ کے دوران اور دن بھر اسٹیڈیم اور اطراف کی فضائی نگرانی بھی کی جاتی رہی۔

متعلقہ عنوان :