ورلڈ الیون ، قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو انتہائی سخت سکیورٹی میں نجی ہوٹل سے قذافی اسٹیڈیم لایا گیا

روٹ کو عام ٹریفک کے لئے مکمل بند رکھا گیا ،ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی نگرانی بھی کی جاتی رہی

بدھ 13 ستمبر 2017 21:58

ورلڈ الیون ، قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو انتہائی سخت سکیورٹی میں نجی ہوٹل ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء) آزادی کپ کے دورے میچ کے لئے ورلڈ الیون اور قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو انتہائی سخت سکیورٹی میں نجی ہوٹل سے قذافی اسٹیڈیم لایا گیا ۔

(جاری ہے)

اس دوران ہیلی کاپٹر کے ذریعے روٹ کی فضائی نگرانی بھی کی جاتی رہی ۔ تفصیلات کے مطابق کھلاڑیوں کی نجی ہوٹل سے قذافی اسٹیڈیم آمد کے موقع پر روٹ پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے اور روٹ پر عام ٹریفک کا داخلہ مکمل بند رکھا گیا ۔ اس دوران ہیلی کاپٹر فضاء میں نگرانی کرتا رہا۔

متعلقہ عنوان :